18 جنوری ، 2012
اسلام آباد … معروف بھارتی اداکار شتروگن سنہا نے جیو کے مقابلہ موسیقی کو محبتوں کی نئی سمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنکاروں کے ملک اور سرحدیں نہیں ہوتیں اور وہ ہر جگہ اتنے ہی مقبول ہوتے ہیں جتنے اپنے ملک میں۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جیو کا مقابلہ موسیقی کامیابیوں سے ہمکنار ہو۔