صحت و سائنس
02 جنوری ، 2012

بلوچستان : بے لگام پولیو نے 2012کیلئے بھی خطرے کی گھنٹیاں بجادیں

کوئٹہ…بلوچستان میں بے لگام پولیو نے 2012کیلئے بھی خطرے کی گھنٹیاں بجانا شروع کردیں ہیں نئے سال کے پہلے روز پولیوکے موذی مرض کے دو نئے کیس سامنے آگئے۔محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے روغانی کی کلی چار گل کے رہائشی عبدالغنی کے ایک سالہ بیٹے محب اللہ اورگلستان کاریز کے عبدالصمد کی دس ماہ کی بیٹی فرزانہ کے جسم میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوگئی ، نئے سال کے پہلے ہی روز پولیو کے دو نئے کیسز کے سامنے انے سے محکمہ صحت کے حکام میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے سال 2011کے دوران بلوچستان بھر میں پولیو کے مرض کے69کیسز سامنے آئے تھے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں2011کے دوران پولیو کیسزکی تعداد181 رہی جبکہ سال 2010 میں پولیو کیسز کی تعداد144 تھی۔

مزید خبریں :