دنیا
13 مارچ ، 2012

بھارت، ایران ، قازقستان کے راستے روس تک ٹرانسپورٹ کا نظام قائم کریگا

نئی دہلی… بھارت ایشیا اور یورپ کے درمیان زمینی فاصلہ کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کا منصوبہ شروع کرے گا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقے کے چودہ ممالک کے مابین جنوری میں ہونے والے سمجھوتے کو عملی شکل دینے کیلئے مارچ کے آخر میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ماہرین کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ جدید ٹرانسپورٹ کا نظام بھارت کے مغربی ساحلی بندرگاہوں کو ایران کی بندرگاہ بندر عباس سے ملائے گا،بندر عباس کو بحیرہ کیسپین پرواقع بندر انزالی سے زمینی راستے سے ملائے گا، دشت اور آستارہ آذربائیجان کی سرحد سے ہوتے ہوئے قازقستان اور روس تک زمینی راستہ کھل سکے گا ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس روٹ کے مکمل ہونے سے یہ فاصلہ پچیس سے تیس دن میں طے ہوسکے گا جس کو طے کرنے کیلئے سویز کینال کے راستے 45سے 60 دن لگتے ہیں بھارت منصوبے کے انچارج کے طورپر روٹ پر سڑکوں اور ریلوے لائنوں کی تعمیر ومرمت کے علاوہ عمارتیں بھی تعمیر کرے گا ۔

مزید خبریں :