دنیا
13 مارچ ، 2012

قفقازمیں روسی فورسز کا آپریشن ،دوخواتین سمیت 9 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

ماسکو…روس کی سکیورٹی فورسز نے شمالی قفقاز کے خطے میں آپریشن کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 9 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ غیر ملکیذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے قفقاز خطہ کے علاقے کا بار دینو بالکاری میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 9 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد ایلدوس ذولفیو گاروف بھی شامل ہے تاہم آپریشن کے دوران کوئی سکیورٹی اہلکار ہلاک نہیں ہوا ۔

مزید خبریں :