دنیا
13 مارچ ، 2012

تھائی لینڈ:ریڈ شرٹ مہم میں 16افراد کی ہلاکت کی تحقیقات شروع

بنکاک… تھائی لینڈ نے دو سال قبل حکومت مخالف مظاہروں کے دوران” ریڈ شرٹ “ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 16افراد کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہے ، یہ بات پراسکیوٹرز نے منگل کو بتائی ۔2010ء کی ریلیوں کے دوران 90 سے زائد افراد ہلاک اور 19سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے جن میں سے اکثریت شہریوں کی تھی۔ ورید ثانی نیذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بتایا کہ عدالت تحقیقات کرے گی کہ وہ مارنے والے کون تھے اور کس طرح ہلاکت ہوئی ۔تھائی لینڈ کے ضابطہ فوجداری کے تحت سرکاری وکلاء کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی ہلاکت کے واقعہ میں حکام کے ملوث ہونے کے شبہ پر تحقیقات کراسکتے ہیں ۔ابتدائی سماعت پیر کو ہوئی لیکن مقدمے کے 41گواہوں پر جرح جون کے وسط میں شروع ہوگی ۔تھاکسن جو فیصلہ کن شخصیت سمجھے جاتے ہیں کرپشن کے الزامات پر 2سال قید سے بچنے کیلئے سمندر پار مقیم ہیں جبکہ ان کا موقف ہے کہ یہ الزامات سیاسی ہیں ۔ان کی بہن ینگ لک شیناوترا گزشتہ سال کے انتخابات میں کامیابی کے بعد اب ملک کی وزیراعظم ہیں ۔

مزید خبریں :