دنیا
13 مارچ ، 2012

ایران نے گزشتہ سال 670 افراد کو سزائے موت دی ، اقوام متحدہ

جنیوا …اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ سال 670 افراد کو سزائے موت دی سزا پانے والوں میں سے زیادہ تر افراد کو منشیات کے جرائم اور دیگر کو اسلام کیخلاف حملوں کے جرم کا مرتکب قرار دیا گیا تھا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے حقوق انسانی بارے تحقیق کار اور مالدیپ کے سابق وزیر خارجہ احمد شہید نے حقوق انسانی کونسل میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں بڑے پیمانے پر حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ سال ستمبر کے وسط تک چھ سو سے زائد افراد کوپھانسی کی سزا دی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتیس دسمبر تک ملک میں 421 افراد کو اعلانیہ پھانسی دی گئی جبکہ دو سو انچاس افراد کو خفیہ طور پر پھانسی دی گئی رپورٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایسے شوائد بھی موجود ہیں جو کہ ایران کی پولیس کی جانب سے قیدیوں کو سخت اذیت اور تشدد کا نشانہ بنانے کا واضح ثبوت ہیں ۔

مزید خبریں :