16 جولائی ، 2013
کراچی…Apple مستقبل میں ایک ایسا ٹی وی متعارف کرانے والا ہے جس میں صارفین اپنے من پسند پروگرامات کے دوران اشتہارات سے چھٹکارا پاسکیں گے۔ امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنیل کی سابق رپورٹر جیسیکا لیسن کے مطابق appleکی نئی ٹی وی سروس میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی جس کے ذریعے ناظرین پروگرامات کے دوران آنے والے اشتہارات کو نکال کر اپنے پروگرامات سکون سے دیکھ سکیں گے۔ جیسیکا کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک سال سے نیٹ ورک اور کیبل کمپنیوں سے اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، تاہم حالیہ بات چیت نے سنجیدہ رخ اختیار کرلیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مصنوعات کی پریمئیم ورژن میں ہی دیکھی جاسکیں گی جبکہ ان کو استعمال کرنے کیلئے صارفین appleکو پیسہ ادا کرینگے اور apple، نیٹ ورک اور کیبل کمپنیوں کو ان کے محاصل کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے یہ رقم اداکریگا۔ کہا جارہا ہے کہ مستقبل کے ٹی وی میں اشتہارات سے نجات والی ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی طور پر ایک ”killer“ خصوصیت کا درجہ رکھتی ہے جو مارکیٹ میں اپنی جگہ بنالے گی۔