کاروبار
13 مارچ ، 2012

4 لاکھ ٹن چینی خرید کر ذخیرہ کرلی جائے،شوگر ملز ایسوسی ایشن

اسلام آباد…پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو تجویز دی ہے کہ ملک میں چینی کی قیمت مستحکم رکھنے کے لئے درآمد کی بجائے مقامی مارکیٹ سے 4 لاکھ ٹن چینی مزید خرید کر ذخیرہ کرلی جائے۔شوگر ملز ایسویس ایشن کیچیئرمین جاوید کیانی نے وفد کے ساتھ شوگر ایڈوائزری بورڈ سے ملاقات کی۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ کی صدارت سیکرٹری انڈسٹری عزیز بلور نے کی۔چئیرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن جاوید کیانی نے اجلاس کے بعدصحافیوں کو بتایا کہ ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کر لی گئی ہے اب مزید چینی برآمد کی بجائے حکومت اپنے ملکی ا سٹاکس بڑھائے۔چئیرمین پی ایس ایم اے نے بتایا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے سربراہ نے یقین دانی کرائی ہے کہ تمام تجاویز ای سی سی کے اجلاس میں بھجوائیں گے تاکہ چینی کی قیمت عام آدمی کی پہنچ میں رہے ۔

مزید خبریں :