18 جولائی ، 2013
اسلا م آباد…ایران پر عالمی پابندیوں کے گیس پائپ لائن منصوبے پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس 22جولائی کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا ۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق بین الوزارتی اجلاس وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز کی سربراہی میں ہوگا۔ اجلاس میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، وفاقی وزیر خزانہ ااسحاق ڈار اور اٹارنی جنرل پاکستان منیر اے ملک بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ایران سے یومیہ 75کروڑ مکعب فٹ گیس کی درآمد کے منصوبے پر ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دسمبر 2014تک مکمل ہونا ہے۔