پاکستان
14 مارچ ، 2012

خبردار! کراچی میں سمندر کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے

خبردار! کراچی میں سمندر کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے

کراچی… ایشیائی ترقیاتی بنک نے خبردار کیا ہے کہ کراچی کو سمندر کی سطح میں اضافہ طویل عرصے سے طوفانی صورتحال اور پانی میں نمک شامل ہونے کی وجہ سے انتہائی خطرے کا سامنا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بنک کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان اور سمندر کی سطح میں اضافہ سے موسم سخت ہورہا ہے جس کے اثرات خلیج بنگال اور بحریرہ عرب میں پڑیں گے جہاں طوفانی صورتحال پیدا ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گنگا برہم پترا کے ڈیلٹائی علاقوں میں دریائے گوڈا واری،سندھ،کرشنا اور مہاندی میں مزید سیلاب اورمزید مون سون جیسی صورتحال کا امکان ہے۔بنگلہ دیش ،بھارت ،مغربی بنگال،چنائے کے ساحلی علاقوں اور کراچی سے ممبئی کی ساحلی کے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان علاقوں میں سیلاب میں اضافہ ہوسکتا ہے۔دریائے گنگا اور دریائے سندھ میں نمک شامل ہورہا ہے اس کے ساتھ یہاں موسم سرما میں پانی کا بہاوٴ کم ہورہا ہے۔

مزید خبریں :