19 جنوری ، 2012
دبئی…دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روزپاکستان کی بیٹنگ جاری ہے،پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 288 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔پاکستان کو انگلش ٹیم پر 96 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی تین وکٹیں ابھی باقی ہیں۔کل جب کھیل ختم ہوا تو عدنان اکمل 67 گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے 24رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ۔ دبئی کے اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 114 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ محمد حفیظ نے شاندار 88 اور توفیق عمر نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان مصباح الحق بھی 52 رنز بناکر گریم سوان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ یونس خان 37 ، اسد شفیق 14 ، عبدالرحمان 8 اور اظہر علی 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈریسن نے 57، کرس براڈ نے 72 اور گریم سوان نے 89رنز دے کر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹراٹ نے 8 اوورز میں 16رنز دے کر ایک وکٹ لی۔