14 مارچ ، 2012
اسلام آباد… پاکستان اور سویڈن نے موجودہ دو طرفہ تجارت کو آئندہ دو برس میں دگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے کہاہے کہ ایران گیس لائن منصوبہ مکمل طور قابل عمل ہے اور اس کے مالی وسائل کیلئے کئی ذرائع موجود ہیں۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سویڈیش وزیرخارجہ کارل برٹرڈ نے اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر سے مذاکرات کئے ، بعد میں دونوں وزراء خارجہ نے نیوزبریفنگ بھی کی، حناربانی کھر کا کہناتھا کہ پاکستان اور سویڈن میں موجودہ دو طرفہ 450 ملین ڈالر سالانہ ہے ، اس تجارت کو 2014ء تک دگنا کیا جائے گا۔افغانستان کے شہر قندھار میں امریکی فوجی کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے واقعہ پر حناربانی کھر نے شدید مذمت کی ، سویڈش وزیرخارجہ نے بھی اس پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تمام حقائق سامنے آنا چاہئیں،پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سوال پر حناربانی کھر نے کہاکہ اس کیلئے مالی وسائل کا حصول مسئلہ نہیں ہے، فنڈنگ لینے کے کئی ذرائع موجود ہیں۔