24 جولائی ، 2013
امرتسر…سیفما نے افغانستان سے امریکی فورسز کی واپسی کے بعد خطے میں قیام امن کے لئے تشویش کا اظہارکردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیفما کا اجلاس بھارتی شہر امرتسر میں ہوا۔تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ لوگ کم تعداد میں ہیں مگر وہ خطے کی صورتحال پر بات کرنے بھارت آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے خطے میں خانہ جنگی کاخدشہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے انتخابی مہم میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے بات کی تھی۔انھوں نے امور خارجہ ٹیم کو بھارت کے ساتھ دوستانہ پالیسی کی ہدایت کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ 13 اور 14 اگست کو ہند پاک دوستی فیسٹول کے حوالے سے منعقد پروگرامز پر بھی بات ہوئی ہے۔