پاکستان
14 مارچ ، 2012

چیف جسٹس سے سوال ہے بھٹوکیس کیوں دفن کیاجا رہا ہے، گورنر پنجاب

چیف جسٹس سے سوال ہے بھٹوکیس کیوں دفن کیاجا رہا ہے، گورنر پنجاب

لاہور … گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ چیف جسٹس پاکستان سے سوال کرتے ہیں کہ بھٹو کیس کو کیوں دفن کیا جا رہا ہے جب سارے کیسز سن رہے ہیں تو بھٹو کیس کو کیوں نہیں سنتے۔ لاہور میں انٹرنیشنل لائیو اسٹاک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا ہے، بھٹو کیس کے سلسلے میں عدالتی تاریخ کو درست کریں۔ چیف جسٹس عدلیہ کے ماتھے پر لگے کلنگ کے ٹیکے کو ختم کریں۔

مزید خبریں :