14 مارچ ، 2012
اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے پشاور ہائی کورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز جسٹس سید سجاد حسین شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو مستقل کرنے جبکہ ندیم اختر اور محمد شفیع صدیقی کو سندھ ہائی کورٹ کاایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی مستقلی اور تعیناتی کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے کی تھی جس کی بعد میں پارلیمانی کمیٹی نے منظوری دی اور سفارش وزیرا عظم کو بھجوا دی تھی۔ صدر نے وزیر اعظم کی سفارش پر ان ججز کو مستقل اور تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔