14 مارچ ، 2012
اسلام آباد…توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کے وکیل چودھری اعتزاز احسن کاکہناہے کہ وزیر اعظم نے سوئس حکام کو خط سمری پر عمل کرتے ہوئے نہیں لکھا اور یہ اقدام قواعد کے مطابق ہے اس لئے توہین عدالت نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنامکمل موقف 19مارچ کوپیش کرتے ہوئے یہ شکوہ بھی کریں گے کہ مکمل پیش کرنے سے قبل ہی عدالت نے نیاحکم جاری کردیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی دستاویزات کی روشنی میں کیا خط تحریر کیا جانا ضروری ہے؟ اگر ایساہے تو کیا صدر کے خلاف خط لکھا جانا چاہئے جنہیں بین الاقوامی طور پر استثنیٰ حاصل ہے۔