پاکستان
14 مارچ ، 2012

سازشی عناصر باز آجائیں ،نئے اور پرانے سندھی متحد ہیں،الطاف حسین

سازشی عناصر باز آجائیں ،نئے اور پرانے سندھی متحد ہیں،الطاف حسین

کراچی…متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کیخلاف ساز ش کرنے والے عناصرسازشوں سے باز آجائیں ملک انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہاہے۔ سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلئے پرانے اور نئے سندھی سب ایک ہیں اور آپس میں متحد ہیں۔ ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق انہوں نے گزشتہ شب ایم کیوایم حیدر آباد زون کے انچارج و اراکین زونل کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ حیدر آباد ایم کیوایم اور الطاف حسین کا شہر کل بھی تھا اور آج بھی ہے اور انشاء اللہ رہے گابعض سازشی عناصر سندھ دشمنی کی خاطر معصوم سادہ لوح افراد کو اپنے ذاتی مفادات کی خاطراستعما ل کرتے چلے آرہے ہیں لیکن اب سندھ کے عوام باشعور ہوچکے ہیں اوران سازشوں سے نبر آزما ہونے کا بھرپور عز م رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سازش کرنے والوں نے الطاف حسین کیلئے بے پناہ سازشیں کیں لیکن انہیں ماضی کی طرح اب بھی رسوائی کا سامنا کرنا پڑ ا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں یہ بات میرے ساتھیوں کیلئے ایک مثال ہے جس پر میری ، ماوٴں ، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنان کے سر فخر سے بلند ہیں الطاف حسین نہ کبھی جھکنے والاہے ، نہ کبھی بکنے والا ہے۔

مزید خبریں :