پاکستان
14 مارچ ، 2012

نیٹو سپلائی لائن کھولنا پاکستان کے مفاد میں ہے، نیٹو ترجمان

نیٹو سپلائی لائن کھولنا پاکستان کے مفاد میں ہے، نیٹو ترجمان

برسلز … نیٹو کا کہنا ہے کہ سپلائی لائن کھولنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔ برسلز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے ترجمان او آنا لنگ اسکو کا کہنا تھا کہ افغانستان کو سامان کی سپلائی کیلئے امریکا اور روس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ ترجمان کا کہناتھاکہ افغان صوبے قندھار میں 16 شہریوں کو قتل کرنے کا مقدمہ امریکی قوانین کے تحت ہی چلے گا۔ نیٹو ترجمان نے کہاکہ افغان آرمی میں طالبان کی شمولیت کو روکنے کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے، اس سلسلے میں پاکستان سے افغانستان آنے والے افغان فوجیوں کے رشتے داروں کی نگرانی کی جائے گی۔

مزید خبریں :