پاکستان
14 مارچ ، 2012

پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کومستحکم بنانے پر یقین رکھتے ہیں، برطانیہ

پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کومستحکم بنانے پر یقین رکھتے ہیں، برطانیہ

لاہور … برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر فرانسس کیمبل کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے پر یقین رکھتا ہے۔ لاہور میں پنجاب بزنس فورم کے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے فرانسس کیمبل کا کہنا تھا کہ 2015ء تک باہمی تجارتی حجم ڈھائی ارب پاوٴنڈ تک لے جائیں گے، پہلی بار کراچی میں اپریل میں ڈیپارٹمنٹل اسٹور کھولنے جا رہے ہیں جس میں 30 فیصد دکانیں برطانوی برانڈز کی ہوں گی۔ فرانسس کیمبل کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی طور پر مستحکم ہو رہا ہے یہ خوش آئند بات ہے ۔

مزید خبریں :