پاکستان
14 مارچ ، 2012

مذاکرات میں پیشرفت پر کراچی میں قونصل خانہ کھل جائیگا، بھارتی ہائی کمشنر

مذاکرات میں پیشرفت پر کراچی میں قونصل خانہ کھل جائیگا، بھارتی ہائی کمشنر

اسلام آباد … بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مذاکرات میں جیسے ہی پیشرفت ہوئی کراچی میں بھارتی قونصل خانہ دوبارہ کھلتا دیکھا جاسکے گا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنرشرت سبھروال نے گزشتہ روزگڑھی خدا بخش، سکھر اور موہن جو داڑو کا دورہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران میڈیا کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر سے پوچھا گیا تھا کہ کراچی میں بھارت کا قونصل خانہ کب دوبارہ کھولا جائے گا، جس پر بھارتی ہائی کمشنر نے جواب دیا کہ دوطرفہ مذاکرات جیسے ہی پیشرفت کرتے ہیں، مستقبل میں کراچی میں بھارتی قونصل خانہ دوبارہ کھلتا دیکھ سکیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ علاقے کے لوگوں کو ویزہ سروسز کی سہولیات کے ضمن میں مقامی کمپنیوں کی کوریئر سروسز فراہم کی جارہی ہیں تاکہ سندھ کے درخواست دہندگان کو اپنی ویزہ درخواستیں جمع کرانے کیلئے اسلام آباد کا سفر نہ کرنا پڑے۔

مزید خبریں :