پاکستان
14 مارچ ، 2012

شمالی علاقوں میں سردی برقرار، بعض علاقے سخت گرمی کے زیر اثر

شمالی علاقوں میں سردی برقرار، بعض علاقے سخت گرمی کے زیر اثر

ملک کے شمالی علاقوں میں سرد موسم برقرار ہے تو بعض علاقے سخت گرمی کے زیر اثر آچکے ہیں، کالام منفی 5 کے ساتھ سرد ترین مقام رہا جبکہ میرپور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔ مارچ کا وسط آچکا لیکن شمالی علاقوں میں سردی کا راج برقرار ہے، پارا چنار منفی 4،مالم جبہ، استور منفی 3، کوئٹہ منفی 1 اور مری میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب وسطی سندھ میں گرمی شروع ہو چکی ہے۔ میرپور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ، چھور 35، حیدر آباد 34 اور کراچی میں 31 ڈگری تک جا پہنچا۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5، پشاور 6، لاہور میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اگلے چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم آج رات مالاکنڈ،ہزارا ڈویژن، کشمیر ،گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :