پاکستان
14 مارچ ، 2012

خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر الیکشن کالعدم کرادینگے، مولا بخش چانڈیو

خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر الیکشن کالعدم کرادینگے، مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد … وفاقی وزیر قانون و انصاف مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ایسی قانون سازی کی جا رہی ہے کہ جس حلقے میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا اس کے انتخابات کالعدم قرار دے کر نئے الیکشن کرائے جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں توجہ دلاوٴ نوٹس پر وفاقی وزیر قانون و انصاف نے حالیہ ضمنی انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں جس حلقے میں 10 فیصد سے کم خواتین کے ووٹ کاسٹ ہوں گے اس کے الیکشن بھی کالعدم قرار دے دیئے جائیں گے۔ اس بارے میں قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جو سیاسی جماعت یا امیدوار خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکے گا اسے دوبارہ انتخابی نشان بھی الاٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کے آغاز پر نو منتخب 6 ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا جن میں پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی، نتاشہ دولتانہ، مسلم لیگ ن کے شیخ طارق رشید، اے این پی کے حمایت اللہ معیار، مسلم لیگ فنکشنل کے سید مصطفی محمود اور آزاد رکن ملک رشید خان شامل تھے۔ وزیرا عظم کے فرزند نو منتخب رکن علی موسی گیلانی نے کہا کہ انہیں ملتان کے عوام نے سرائیکی صوبے کیلئے ووٹ دیے ہیں جن کا مقدمہ لڑوں گا۔

مزید خبریں :