14 مارچ ، 2012
اسلام آباد … پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی فرح ناز اصفہانی کو دوہری شہریت کے باعث نااہل قرار دینے کیلئے درخواست الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دی گئی ہے۔ درخواست سابق سفارتکار آصف ایزدی نے جمع کرائی ہے جس میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ فرح ناز اصفہانی کی دوہری شہریت کے شواہد موجود ہیں، وہ رکن پارلیمنٹ رہنے کی اہل نہیں ہیں اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق یہ درخواست الیکشن کمیشن کے اجلاس میں زیر بحث آئی اور اس پرا سپیکر قومی اسمبلی سے تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی رکن کی نااہلی کے لئے ا سپیکر کی جانب سے ریفرنس بھجوایا جانا ضروری ہے۔