پاکستان
14 مارچ ، 2012

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 68 میں سے 32 منصوبے منظور

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 68 میں سے 32 منصوبے منظور

اسلام آباد … سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ادھورا ہی ختم ہو گیا، 68 میں سے 32 منصوبوں کی منظوری دی جا سکی، اجلاس اگلے ہفتے دوبارہ ہوگا۔ اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق کی صدارت میں سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں مجموعی طور پر انفرا اسٹرکچر اور سماجی شعبے کی ترقی سے متعلق 68 منصوبے منظوری کیلئے پیش کیے گئے تھے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں 51.70 ارب روپے مالیت کے 32 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جاسکی، ان میں سے 35.5 ارب مالیت کے 5 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیج دیے گئے ہیں، جومنصوبے منظور کیے گئے وہ ٹرانسپورٹ، تعلیم اور پانی و بجلی سے متعلق ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ یہی اجلاس اب اگلے ہفتے دوبارہ ہو گا۔

مزید خبریں :