پاکستان
16 مارچ ، 2012

کراچی میں بھتا خوروں کیخلاف سخت کارروائی کرینگے، منظور وسان

کراچی میں بھتا خوروں کیخلاف سخت کارروائی کرینگے، منظور وسان

کراچی … وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ بھتا خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، الطاف حسین سمجھدار آدمی اور پیپلزپارٹی کے ساتھ رہے ہیں، ایم کیو ایم ہماری اتحادی تھی اور رہے گی۔ وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کہیں کہیں سے بھتا خوری کی شکایات آئی ہیں، بھتا مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں سخت سے سخت دلائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھتا خوروں اور پرچی دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر قابو پالیا گیا ہے بھتا خوری پر بھی پالیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور رہے گی ، الطاف حسین سمجھدار آدمی اور پیپلزپارٹی کے ساتھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کو ہر معاملے پر پولیس والے اختیارات دیئے ہوئے ہیں، بھتا خوری کے خاتمے کیلئے نئی حکمت عملی بنارہے ہیں۔

مزید خبریں :