پاکستان
16 مارچ ، 2012

لاہور: پتنگ بازی سے متعلق قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، سپریم کورٹ

لاہور: پتنگ بازی سے متعلق قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، سپریم کورٹ

لاہور … سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پتنگ بازی کے خلاف از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پنجاب حکومت نے خطرناک پتنگ بازی سے متعلق جو قانون بنایا ہے اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ سپریم کورٹ نے 2005ء میں گلے پر ڈور پھرنے سے ہونیوالی ہلاکتوں کا از خود نوٹس لیا تھا اور ملک بھر میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی تھی۔ سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ حکومت نے خطرناک پتنگ بازی روکنے کیلئے 2009ء میں قانون سازی کرلی ہے جس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے، اس پر عدالت نے ازخود کیس نمٹادیا۔گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے بچے فہیم کے والد عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ وہ سرکاری خرچ پر فہیم کے علاج سے مطمئن ہیں۔

مزید خبریں :