16 مارچ ، 2012
ویانا … آسٹریا کے مہم جو نے خلاء سے زمین پر طویل چھلانگ لگانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ 42 سالہ فیلکس بوم گارٹنر خلاء سے زمین پر چھلانگ لگاکر ریکارڈ بنانے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوگئے ہیں۔ مدار کے کنارے سے 1 لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے زمین کی سطح پر چھلانگ لگانے کیلئے وہ 2سال سے بھرپور تیاریاں کررہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز تربیتی مشق کے دوران خلاء سے 71 ہزار 581 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور 365 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے 8 منٹ میں بحفاظت پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر اْتر گئے۔ فیلکس یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے پیراشوٹ طرز کے ہلکے سے غبارے کا سہارا لے رہے ہیں، اس ایڈونچر میں امریکی خلائی ادارہ ناسا بھی ان کی مدد کررہا ہے۔