16 مارچ ، 2012
پشاور … خیبر پختونخوا میں ڈی آئی جیز کی سطح پر تبادلے کئے گئے ہیں، 5 ڈی آئی جیز کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جو تبادلے کئے گئے ہیں ان میں ڈی آئی جی قدرت اللہ خان کو ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی مردان رینج محمد عالم شنواری اب ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن افتخار احمد کا تبادلہ ڈی آئی جی بنوں رینج کیا گیا ، ڈی آئی جی بنوں رینج فیروز شاہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مقرر کئے گئے جبکہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ عبداللہ خان کو ڈی آئی جی مردان رینج تعینات کیا گیا ہے۔