پاکستان
16 مارچ ، 2012

کراچی میں بھتا مافیا کا معاملہ ، صدر زرداری کا الطاف حسین کو ٹیلی فون

کراچی میں بھتا مافیا کا معاملہ ، صدر زرداری کا الطاف حسین کو ٹیلی فون

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کرکے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، الطاف حسین نے کراچی میں بھتا مافیا کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ صدر نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوٴں میں کراچی میں بھتا مافیا کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گفتگو کے دوران الطاف حسین نے کراچی میں بھتا مافیا کے معاملے پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کی اہم اتحادی جماعت ہے اور یقین دلاتا ہوں کہ ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :