پاکستان
16 مارچ ، 2012

قومی اداروں میں کرپشن : جسٹس عمر عطاء کا کیس کی سماعت سے انکار

قومی اداروں میں کرپشن : جسٹس عمر عطاء کا کیس کی سماعت سے انکار

لاہور … لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے قومی ا داروں میں اربوں روپے کی کرپشن اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست کی سماعت سے انکار کردیا ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے درخواست دوسرے بینچ میں پیش کرنے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔ فاضل جج نے لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہ پر اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتے۔ عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ قومی اداروں میں 8 ہزار 500ارب روپے کی کرپشن ہے اور حکومت اس کے خاتمے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کررہی، لہٰذا عدالت اس کا نوٹس لے اور کرپشن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

مزید خبریں :