پاکستان
17 مارچ ، 2012

صدر زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

صدر زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ صدر زرداری آج پانچویں مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، ان سے پہلے کوئی صدر اتنی مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب نہیں کر سکا۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے پارلیمنٹ سے صرف ایک مرتبہ 17 جنوری 2004ء کو خطاب کیا، جس میں اپوزیشن ارکان نے ان کی وردی پر شدید اعتراض کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے ملک کے منتخب نمائندوں کو مکا بھی دکھایا۔ ان سے پہلے سابق صدور رفیق تارڑ، فاروق احمد خان لغاری، غلام اسحاق خان اور جنرل ضیاء الحق بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :