26 اگست ، 2013
قاہرہ…مصر کے شہر اسکندریہ میں 7 منزلہ عمارت گر نے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق گرنے والی رہائشی عمارت پرانی اور خستہ حال تھی۔ اسی عمارت کے ساتھ ایک اور بلڈنگ بنائی جا رہی ہے اور اسی وجہ سے یہ عمارت اچانک دھماکے سے گر گئی۔ حادثے میں مرنے والے افراد میاں بیوی تھے جب کہ ملبے میں کچھ اور افرد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔