29 اگست ، 2013
لاہور…لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سے اسامیاں ختم کرکے نکالے گئے ہاوٴس جاب ڈاکٹروں کو ملازمت جاری رکھنے کی اجازت دیدی ۔پنجاب حکومت نے جنرل اسپتال میں ہاوٴس جاب کی 62اسامیاں ختم کردی تھیں،ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے اس فیصلے کیخلاف احتجاج کے علاوہ اسے لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کیاتھا،عدالت نے سماعت کے بعد ڈاکٹروں کوہاوٴس جاب جاری رکھنے کی اجازت دیدی اورپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اورمحکمہ صحت کو4ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔