پاکستان
30 اگست ، 2013

طالبان سے مذاکرات کا خاکہ تیار ہو چکا ہے، مولانا فضل ا لرحمان

طالبان سے مذاکرات کا خاکہ تیار ہو چکا ہے، مولانا فضل ا لرحمان

اسلام آباد…مولانا فضل ا لرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا خاکہ تیار ہو چکا ہے، امید ہے کہ سیاسی اور مقتدر شخصیات کا فورم ایک ماہ تک طالبان سے بات چیت شروع کردے گا۔ ان کاکہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک سے ڈیڈھ ماہ کی مہمان ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں مولانا فضل ا لرحمان کاکہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کو حکومت نے ترجیحات میں شامل کر دیا ہے، حکومت اور طالبان مذاکرات کے لیے قریب آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف انہیں تحریک عدم اعتماد لانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی، حکومت اپنی نا اہلی کی وجہ سے ختم ہو جائے گی، کے پی کے حکومت زیادہ دن رہی تو نامعلوم صوبہ ملک کا حصہ رہے گا یا نہیں، خطرہ ہے کہ کے پی کے حکومت کی وجہ سے ریاست کو خطرہ نہ لاحق نہ ہو جائے۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبائی اسمبلیاں قرارداد پاس کر چکی ہیں، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دی جانی چاہئیے۔

مزید خبریں :