پاکستان
17 مارچ ، 2012

اسلام آباد : اسامہ کے اہل خانہ عدالت میں پیش، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد : اسامہ کے اہل خانہ عدالت میں پیش، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد … سینئر سول جج کی عدالت نے اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کیجوڈیشل ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع کردی، ان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو اسلام آباد میں سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے، عدالت میں اسامہ کے اہل خانہ کے خلاف چالان بھی پیش کردیا گیا ہے۔ سینئر سول جج اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کا جیل ٹرائل ہوگا۔ عدالت میں پیش کئے گئے اسامہ بن لادن کے اہل خانہ میں 3 بیوائیں، 2 بیٹیاں، 9 کمسن بچے اور بچیاں شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نگرانی میں اسلام آباد کے ایک مکان میں رکھا گیا ہے جسے سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔ اسامہ کے اہل خانہ کے خلاف قانونی دفعہ 212، 419، 109 ، 14 آر ڈبیلو، 13 فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں، اسامہ کے اہل خانہ کو ایف آئی اے کے اسپیشل یونٹ نے اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔

مزید خبریں :