پاکستان
03 ستمبر ، 2013

پشاور : نابائیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں شٹر ڈاون ہڑتال کردی

پشاور : نابائیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں شٹر ڈاون ہڑتال کردی

پشاور…پشاور کے نابائیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں شٹر ڈاون ہڑتال کردی ، جو تندور کھلے ہیں وہاں 6 روپے کی روٹی 15 روپے میں فروخت ہورہی ہے عوام کو مشکلات کاسامناہے۔پشاورانجمن نانبائیان ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ سے روٹی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے ان کے مطالبات کو رد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے تھے کہ وہ روٹی مقررہ قیمت میں ہی فروخت کرے جس پر نانبائیوں نے 2 ستمبر تک الٹی میٹم دے رکھا تھا، مقررہ وقت کے بعد بیشتر نانبائیوں نے تندور بند کردیئے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جبکہ جو اکا دکا تندور کھلیں ہیں وہ بھی روٹی من مانی قیمتوں میں فروخت کررہے ہیں۔

مزید خبریں :