پاکستان
07 ستمبر ، 2013

پشاور: جعلی دستاویزات پر دبئی جانے والے 20 مسافر جہاز سے اتار لیے گئے

پشاور: جعلی دستاویزات پر دبئی جانے والے 20 مسافر جہاز سے اتار لیے گئے

پشاور…ڈی جی ایف آئی اے کی انسپکشن ٹیم نے جعلی دستاویزات پر پشاور سے دبئی جانے والے 20 مسافروں کو ائیرپورٹ پر جہاز سے اتار لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی انسپکشن ٹیم نے پشاور ایئر پورٹ پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران 20مسافروں کو جہازوں سے اتار لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق یہ مسافر جعلی دستاویزات پر دبئی روانہ ہو رہے تھے۔ انسپکشن ٹیم نے شفٹ انچارج کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :