پاکستان
10 ستمبر ، 2013

کنٹینرز چوری کیس : بابر غوری کی فریق بننے کی درخواست

کنٹینرز چوری کیس : بابر غوری کی فریق بننے کی درخواست

کراچی…کنٹینرز غائب ہونے کے معاملے پر سابق وزیرپورٹس اینڈ شپنگ بابر غوری نے سپریم کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرائی گئی۔ اس موقع پر بیرسٹر فروغ نسیم بھی بابر غوری کے ساتھ تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ سابق وزیرہرقسم کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں ۔ بابر غوری نے کہا کہ وزیر پورٹ سے ایک کنٹینربھی نہیں نکال سکتا، پورٹ پر تمام ایجنسیوں کی نگرانی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے الزام کی تردید کردی تھی، مگر عدالتی فیصلے میں نام آنے کے بعد وہ چاہتے ہیں کہ حقائق سامنے لائے جائیں۔

مزید خبریں :