صحت و سائنس
19 مارچ ، 2012

پشاور اورکراچی میں بھی کینسر اسپتال بنانے کا ارادہ ہے ، عمران خان

پشاور اورکراچی میں بھی کینسر اسپتال بنانے کا ارادہ ہے ، عمران خان

لاہور … پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہورمیں شوکت خانم کینسر اسپتال بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم عوام کے تعاون سے پشاور اور کراچی میں بھی کینسر اسپتال بنانے کا ارادہ کرلیاہے ،کراچی میں اراضی حاصل کررہے ہیں۔ لاہورمیں شوکت خانم اسپتال کو ڈونیشن دینے والے اداروں کے نمائندوں کو شیلڈز دینے کی تقریب میں انہوں نے کہا پشاور میں اسپتال کیلئے اراضی حاصل کرلی ہے جبکہ کراچی میں ڈیل ہورہی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ شوکت خانم اسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے، اسپتال کا بجٹ خسارہ بڑی مشکل سے کم کیا جارہا ہے، زکوٰة کے ذریعے مریضوں کا مفت علاج ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے ڈونرز ایجنسیوں میں شوکت خانم سوشل ریسپانسیبل ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔

مزید خبریں :