صحت و سائنس
20 ستمبر ، 2013

کوئٹہ: ڈاکٹر مناف کا اغواء، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

کوئٹہ: ڈاکٹر مناف کا اغواء، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

کوئٹہ … ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر عبدالمنا ف ترین کے اغواء کو 3 روز گزر گئے، تاحال بازیاب نہیں کرایاجا سکا، واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جا نب سے کوئٹہ کے اسپتالوں میں دوسر ے روز بھی ہڑتال جاری ہے جبکہ پی ایم اے نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سلطان ترین نے جیو نیوز کو بتایاکہ ڈاکٹر مناف ترین کے اغواء کے حوالے سے ڈاکٹرز کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں حکومت کو دی جانے والی مہلت اور کئے اقدامات پر غور کیا جائے گا جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں او پی ڈیز کھلی ہیں لیکن ڈاکٹرز موجود نہیں، مریضو ں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ینگ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث ڈاکٹرز او پی ڈیز میں حاضر نہیں تاہم ایمرجنسی اور دیگر سر وسز فراہم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرلیا ۔

مزید خبریں :