صحت و سائنس
20 ستمبر ، 2013

لاہور سمیت پنجاب میں مزید 16ڈینگی کیسز کی تصدیق

لاہور سمیت پنجاب میں مزید 16ڈینگی کیسز کی تصدیق

لاہور … لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے مزید 16 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 186 ہوگئی، پنجاب میں خسرے کے بعد ڈینگی وباء بھی زور پکڑ گئی ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 186 تک پہنچ گئی جبکہ وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جن کا تعلق لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، مظفرگڑھ، بہاولپور اور ملتان سے ہے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق صوبے میں مشتبہ کیسز کی تعداد4 ہزار 283 تک چلی گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ، ڈینگی سیزن کے باوجود ابھی تک اسپرے تک نہیں کیا گیا ۔

مزید خبریں :