21 ستمبر ، 2013
شکاگو…امریکاکے شہرشکاگومیں ایک پارک میں فائرنگ سے تین سال کے بچے سمیت تیرہ افرادزخمی ہوگئے۔ جنوبی شکاگوکے ایک باسکٹ بال کورٹ اورملحقہ پارک میں نامعلوم افرادنے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک تین برس کے بچے سمیت تیرہ افرادزخمی ہوگئے جنھیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔پولیس کاکہناہے کہ فائرنگ میں گینگ وارملوث ہے تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔دوہزاربارہ میں شکاگومیں فائرنگ کے واقعات میں پانچ سوافرادمارے گئے تھے۔