20 مارچ ، 2012
ہیوسٹن…راجہ زاہد اختر خانزادہ…متحدہ قومی موومنٹ ہیوسٹن کی جانب سے متحدہ کا 28 واں یوم تاسیں انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں ہیوسٹن میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں متحدہ کی سینٹرل کمیٹی کے رکن محمد ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک نے 28 سال قبل نے شمع جامعہ کراچی میں روشن کی اس کی روشنی سے پورا پاکستان منو ر ہوچکا ہے۔تقریب سے جوائنٹ انچارج زاہد ،محمداحمد،اکرم اور ناصر نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ عقیل اشر ف نے یوم تاسیس کے حوالے سے خصوصی مقالہ بھی پڑھا۔اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا گیاکہ اگلے ماہ ہیوسٹن میں متحدہ کا نارتھ امریکا کنونیشن بھی منعقد ہوگا جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد خصوصی طو رپر شرکت کریں گے۔