دنیا
20 مارچ ، 2012

آسٹریلیا میں طوفان کی تباہی، متعدد مکانات تباہ

آسٹریلیا میں طوفان کی تباہی، متعدد مکانات تباہ

سڈنی… آسٹریلیا کے شہر ٹاوٴنز ولے میں طوفان نے تباہی مچادی، کئی مکانات تباہ ہوگئے، جبکہ ہزاروں شہری بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ۔ ریاست کوئینز لینڈ کے شہر ٹاوٴنز ولے میں طوفان سے چالیس مکانات تباہ ہوئے جبکہ کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔تیز ہواوٴں سے پاور لائنز کو بھی نقصان پہنچا جس کی وجہ سے علاقے کے سات ہزار افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی سروس کے مطابق نو افراد کو زخمی حالت میں اسپتال بھی لے جایا گیا ہے۔

مزید خبریں :