دنیا
20 مارچ ، 2012

روس کی شام میں روزانہ2گھنٹے جنگ بندی کی اپیل

روس کی شام میں روزانہ2گھنٹے جنگ بندی کی اپیل

ماسکو/دمشق… روس نے شام سے انسانی ہمدری کی بنیاد پر روزانہ دو گھنٹے کی جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ماسکو میں روس کی وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں شام میں جنگ بندی کے مخالف تمام مسلح گروہوں سے جنگ بندی پر فوری عمل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔روس کی اپیل شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والی نئی جھڑپوں کی اطلاعات کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس سے پہلے روس نے شام پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کی قرار داد کو دو بار ویٹو کردیا تھا۔اسی دوران دمشق کے مضافات میں ایک بار پھر تشدد کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق منحرف فوجیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کرنے والے مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :