دنیا
25 ستمبر ، 2013

ملا برادر کی رہائی خوش آئند ہے: افغان وزیرخارجہ

ملا برادر کی رہائی خوش آئند ہے: افغان وزیرخارجہ

نیویارک…افغان وزیرخارجہ زلمے رسول نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملاعبدالغنی برادرکی رہائی اس بات کا پہلا اشارہ ہے کہ نوازشریف کی حکومت افغانستان کے ساتھ تعاون کے وعدوں کی پاس داری کررہی ہے۔ وہ نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کے مقابلے میں اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے زیادہ پرامید ہیں۔ پاکستان نے افغان امن عمل میں مدد دینے کے لئے افغان طالبان کے رہنما ملا عبدالغنی برادر کو ہفتے کے روز رہا کیا تھا۔ افغان حکومت نے پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

مزید خبریں :