انٹرٹینمنٹ
20 جنوری ، 2012

برلن فیشن ویک : موسم سرما وخزاں کے جدید ملبوسات کی نمائش

برلن فیشن ویک : موسم سرما وخزاں کے جدید ملبوسات کی نمائش

برلن … برلن فیشن ویک میں موسم سرما وخزاں کے جدید ملبوسات کی نمائش جاری ہے، جس میں ہالی ووڈاسٹار جولیان مورJulianne Moore،جئیرڈ لیٹوJared Letoاور برطانوی ماڈل Pixie Geldof سمیت کئی نامورستاروں نے شرکت کی۔ہوگوباس فیشن شو کی پہلی صف میں بیٹھے ستاروں میں امریکی سنگرSky Ferreiraاور کئی دیگرشامل تھے۔خوب رو ماڈلز دیدہ زیب اور رنگوں کے حسین امتزاج کے حامل ملبوسات پہنے ریمپ پر آئیں ۔ توانہیں دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔Bart de Backer کے تیارکردہ ملبوسات تھیٹر سے متاثر تھے۔جرمن ڈیزائنر ماریا کے ملبوسات میں وسطی ایشیا کی ثقافت کی جھلک نظر آئی۔ یہ ملبوس انتہائی مہارت سے تیارکیے گئے ۔

مزید خبریں :