28 ستمبر ، 2013
نئی دہلی…این جی ٹی…بالی ووڈ میں سُروں کی ملکہ کا خطاب رکھنے والی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 28ستمبر کو 84برس کی ہوجائیں گی۔28ستمبر1929ء کو بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہونے والی سُریلی گلوکارہ کے 6سے زائد دہائیوں پر محیط کیرئر کا آغاز 1942ء میں ہوا جس کے بعد سے اب تک وہ ہزاروں بالی ووڈ فلموں کے لیے پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گانے ریکارڈ کراچکی ہیں۔لتا منگیشکر کا نام 1974ء سے1991ء تک سب سے زیادہ گانوں کی ریکارڈنگ کے حوالے سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل رہا ہے جس کے تحت انہوں نے تقریباً25 سے 30ہزار سولو،ڈوئیٹ اور گروپ گانے 20مختلف مقامی زبانوں میں گائے تھے۔36کے قریب علاقائی اورغیر ملکی زبانوں سمیت ہندی زبان میں لاتعداد مشہور گانے ریکارڈ کرانے والی لتا منگیشکر کو پدما بھوشن، پدما وبھوشن،دادا صاحب پھالکے سمیت کئی قومی و بین الاقوامی ایوارڈز دیے جاچکے ہیں جبکہ انہیں بھارت کے سب سے بڑاسویلین اعزاز بھارت رتنا سے بھی نوازا جاچکا ہے۔