21 مارچ ، 2012
بخارسٹ… رومانیہ میں دنیا کا سب سے لمبا برائیڈل ڈریس بنا نے کا رکارڈ قائم کردیا گیا۔اس ڈریس کی نمائش کے لیے بھی انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا۔ایک ماڈل نے اس لباس کو زیب تن کرکے ائیر بلون میں نمائش کی۔یہ عروسی لباس تین کلو میٹر تک پھیلا ہوا تھا۔ اس لباس کو سو دن میں تیار کیا گیا۔گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ نے اسے دنیا کے سب سے لمبے عروسی لباس کے طور پر درج کرلیا ہے۔اس سے قبل یہ رکارڈ ڈینمارک کے پاس تھا۔