صحت و سائنس
21 مارچ ، 2012

پشاور میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا دوسرا دن

پشاور میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا دوسرا دن

پشاور… پشاور میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا دن ہے جس میں ہائی رسک قرار دئیے گئے علاقوں میں 7 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ ای پی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ انسداد پو لیو مہم پشار کی 61 یو نین کو نسلوں میں آج دوسرے روز بھی جا ری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کی96یونین کونسلوں میں46 یونین کونسلوں کو ہائی رسک قراردیا گیا ہے۔ جن میں سات لاکھ سے زیادہ بچوں کوپو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے جن کے لیے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :